ہومپاکستانپاکستانی صنعت کاروں اور بزنس کمیونٹی کے لیے روسی صوبہ کیروف کے...

پاکستانی صنعت کاروں اور بزنس کمیونٹی کے لیے روسی صوبہ کیروف کے دروازے کھولنے کا اعلان

کیروف (اشتیاق ہمدانی) روس کے صوبہ کیروف کے گورنر الیکسندر سوکولوف نے پاکستانی صنعت کاروں اور بزنس کمیونٹی کو کھاد، ٹمبر ، میڈیسن ، بچوں کے کھلونے، میشنری ، چاول اور فروٹ ،زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں دو طرفہ تجارت کے لئے اپنے دروازے کھولنے کا اعلان کیا ہے. روس کے صوبہ کیروف کے درالحکومت کی 650 ویں سالگرہ کے موقع پر، ایشیائی ممالک کے میڈیا کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد جو ویتنام، پاکستان، آذربائیجان اور قازقستان کے صحافیوں پر مشتمل ہے، صوبے کے گورنر الیکسندر سوکولوف کی خصوصی دعوت پرکیروف کا دورہ کیا.

جہاں وفد کو خطے کے معروف کاروباری اداروں اور ویاتکا سرزمین کی ثقافت سے متعارف ہونے اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کے لیے بچوں کے کھلونےاور ڈیمکووو کھلونا بنانے پر ایک ماسٹر کلاس دکھائی گئی، انھوں نے کومینسکی ضلع میں اوکٹیابرسکی افزائش پلانٹ، خطے کے سب سے بڑے صنعتی اداروں اور ویاتکا اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی کامیابیوں کے حوالے سے ماسٹر کلاس اور بریفینگ دی گئی۔

آج گورنرالیکسندر سوکولوف نے غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے مہمانوں کو کیروف خطے کی اقتصادی اور پیداواری صلاحیتوں کے بارے میں بتایا۔ خطے کے سربراہ نے کہا کہ کیروف کا علاقہ قریبی اور دور دراز کے ممالک کے کاروباری شراکت داروں کے لیے دلچسپی کا باعث ہو سکتا ہے۔

اس 3 روزہ دورے کے دوران صحافیوں نےصوبے کے گورنر الیکسندر سوکولوف سے بھی ملاقات کی. اس ملاقات میں اشتیاق ہمدانی کے پاکستان اور کیروف صوبے کے تعاون کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں الیکسندر سوکولوف نے کہا کہ ہم اپنی مصنوعات کی فروخت کےلئے، اب مشرق سے جنوب کی طرف زیادہ پر سرگرم ہیں اور یہ واضح ہے کہ یہ مشرقی جنوب مشرقی ایشیا اور خلیج فارس کے ایشیا کے ممالک شامل ہیں، اس کے علاوہ ہمارے لاطینی امریکی ممالک، افریقی ممالک کے ساتھ بہت اچھے رابطے ہیں۔ اس لیے اب ہماری برآمدات اور درآمدات بنیادی طور پر انہی پر مرکوز ہیں، پہلے غالباً تجارتی پارٹنر چینی عوامی جمہوریہ اور پھر CIS ممالک بیلاروس قازقستان ہیں – اور ہم اس سے بہت خوش ہیں کہ اسلامی دنیا کی خلیج فارس سے بات چیت خطوں کی ترقی کے لیے بہت اہم اقدامات کر رہی ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان ہمارے تعاون کے لیے ایک بہت ہی امید افزا ملک ہے،

غیر ملکی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الیکسندر سوکولوف نے روس سے آذربائیجان، ویتنام، قازقستان اور پاکستان تک حالات حاضرہ کی آگاہی پر ان صحافیوں کو اپنے اپنے ممالک کے روس کے ساتھ تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے اور ایک ایسا پل قرار دیا جس کی بدولت ان ممالک کے ساتھ ہمارے قابل اعتماد تجارتی شراکت دار ی ،کاروباری تعلقات استوار ہوئے ہیں-

پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کے حوالے سےاشتیاق ہمدانی کےپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں گورنر الیکسندر سوکولوف نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ لکڑی اور برآمدات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہم خوراک، اورہم طب اور معلومات کے شعبے میں تعاون کر سکتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس شعبے میں پاکستانی ادارے ہمارے کاروبار میں شراکت دار بن سکتے ہیں، ہمارے پاس بہت طاقتور ادارے ہیں جو روس کی سرزمین پر ویکسین اور اینٹی بائیوٹک تیار کر تےے ہیں ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں ایسے ادارے موجود ہیں جو میڈیسن کا اصل مادہ خود تیار کرتے ہیں، جو کہ مارکیٹ میں مسابقتی ہے،میرا خیال ہے کہ ہمارے تعاون کا تعلق تعلیم سے بھی ہو سکتا ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان عالمی سطع پر اپنی شناخت رکھتا ہے۔ پاکستان کے پاس بہت سارے نوجوان ہیں اور ہمارے پاس ثانوی اور اعلی پیشہ ورانہ تعلیم میں بائیو ٹیکنالوجی اور ہائیڈروجن توانائی، کےبہت اچھے ادارے ہیں مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان کے طلباء کے لیے یہ دلچسپی کا باعث بن سکتے ہیں۔

الیکسندر سوکولوف نے کیروف کے علاقے اور کیروف شہر میں ان کی دلچسپی پر میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا، جو اس سال اپنی 650ویں سالگرہ منا رہا ہے اور اسے سالگرہ کےموقع پر پبلک مقامات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عمارتوں، پارکوں کی تزئین و آرائش سڑکوں کی مرمت کا کام جاری ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل