ہومپاکستانکوئٹہ: موسیٰ خیل میں 23 پنجابی مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر...

کوئٹہ: موسیٰ خیل میں 23 پنجابی مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کردیا گیا

کوئٹہ: موسیٰ خیل میں 23 پنجابی مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کردیا گیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ایوب اچکزئی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتارا۔ ان کا بتانا ہے کہ مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو بھی آگ لگادی، پولیس، لیویز موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ کیا: ترجمان حکومت بلوچستان
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے موسیٰ خیل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ موسیٰ خیل کا علاوہ ڈیرہ غازی خان سے ملتا ہے اور چھوٹی شاہراؤں پر عموما اتنی زیادہ سکیورٹی نہیں ہوتی، دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافروں کو قتل کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل