ہومانٹرنیشنلیوکرین کورسک دراندازی کے مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا،یوکرینی آرمی چیف...

یوکرین کورسک دراندازی کے مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا،یوکرینی آرمی چیف کا اعتراف

یوکرین کورسک دراندازی کے مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا،یوکرینی آرمی چیف کا اعتراف

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے اعلیٰ کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرائنی فوج کی کورسک ریجن میں دراندازی ایک اونچے درجے کا جوا تھا جس کا مقصد روس کو فرنٹ لائن کے ایک اہم سیکٹر سے فوجیوں کو ہٹانے پر مجبور کرنا تھا، لیکن ماسکو کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑا. یوکرینی فوج کے کرنل جنرل الیگزینڈر سیرسکی نے منگل کے روز کیف میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کورسک میں جارحانہ کارروائی کرنے کا ایک کام دشمن کی اہم قوتوں کو دوسری سمتوں سے ہٹانا تھا، سب سے پہلے پوکروسک اور کوراخوسک سمتوں سے مگر بدقسمتی سے ایسا نہ ہوا.

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یقیناً دشمن اس بات کو سمجھتا ہے اس لیے اس نے اپنی اہم کوششوں کو پوکروسک سمت پر مرکوز رکھا ہوا ہے، جہاں اس کے سب سے زیادہ جنگی تیار یونٹس مرکوز ہیں۔ جنرل الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ دشمن دوسری سمتوں سے یونٹوں کو واپس لینے کی کوشش کررہا ہے، جبکہ پوکروسک شہر میں اس کے برعکس وہ اپنی فوجی پیش قدمی میں اضافہ کر رہا ہے. سرسکی نے پوکروسک اور کوراخوسک کی صورتحال کو یوکرائنی مسلح افواج کے لیے “کافی مشکل” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صورت حال انتہائی نازک ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل