ہومپاکستانعوام بارش کے دوران گاڑی زیادہ احتیاط سے چلائیں، موٹروے پولیس

عوام بارش کے دوران گاڑی زیادہ احتیاط سے چلائیں، موٹروے پولیس

عوام بارش کے دوران گاڑی زیادہ احتیاط سے چلائیں، موٹروے پولیس

اسلام آباد (صداۓ روس)
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام بارش کے دوران احتیاط زیادہ سے گاڑی چلائیں. ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بارش کے پیش نظر تمام ٹول پلازہ موٹروے استعمال کرنے والوں کیلئے سپیشل بریفنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بارش کے دوران روڈ سلپ ہونے کی وجہ سے گاڑی کا بے قابو ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے، حادثات سے بچاؤ کے لیے بارش کے دوران زیادہ احتیاط سے گاڑی چلائیں ۔ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ بارش میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

ٹریفک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، پشاور، کوٹ مومن، ڈیرہ اسماعیل خان سوات، تھاکوٹ پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تمام ٹول پلازہ موٹروے استعمال کرنے والوں کیلئے سپیشل بریفنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے دوران روڈ سلپ ہونے کی وجہ سے گاڑی کا بے قابو ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔ لہذا حادثات سے بچاؤ کیلئے بارش کے دوران ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط سے گاڑی چلائیں۔

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ موسلادھار بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اگر سفر ضروری ہو تو ایسی صورت میں گاڑی آہستہ چلائیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل