ہومتازہ ترینروس نے 92 امریکی عہدیداروں پر پابندی عائد کردی

روس نے 92 امریکی عہدیداروں پر پابندی عائد کردی

روس نے 92 امریکی عہدیداروں پر پابندی عائد کردی

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے امریکی اخبارات کے صحافیوں سمیت 92 امریکیوں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ روسی پابندیوں کی زد میں آنے والے والوں میں ‘نیویارک ٹائمز’، ‘واشنگٹن پوسٹ’ اور ‘وال اسٹریٹ جرنل’ کے صحافیوں سمیت کئی امریکی عہدے دار شامل ہیں۔ روس کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ماسکو کو اسٹرٹیجک شکست دینے کے واضح ہدف کے تناظر میں لگائی گئی ہیں۔ روسی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکی حکام کو اُن کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر سزا دیتے رہیں گے۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن امریکی صحافیوں پر پابندی لگائی گئی ہے وہ روس اور اس کی مسلح افواج سے متعلق ‘غلط معلومات’ پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔ روسی پابندی کی زد میں آنے والے صحافیوں میں ‘وال اسٹریٹ جرنل’ کی ایڈیٹر ان چیف ایما ٹکر بھی شامل ہیں جو روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی ناقد رہی ہیں۔

روس نے ایک برس قبل جاسوسی کے الزام میں ‘وال اسٹریٹ جرنل’ کے رپورٹر ایون گرشکووچ کو حراست میں لیا تھا جس پر امریکہ نے شدید احتجاج کیا تھا۔ امریکی حکومت اور ‘وال اسٹریٹ جرنل’ نے روسی الزامات کی تردید کی تھی۔
‘وال اسٹریٹ جرنل’ کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی حکومت آزاد صحافت اور سچائی کو دبانے کے لیے مضحکہ خیز اقدامات کر رہی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل