ہومانٹرنیشنلہمیں روسی فضائی دفاعی نظام چاہئے، افغانستان

ہمیں روسی فضائی دفاعی نظام چاہئے، افغانستان

ہمیں روسی فضائی دفاعی نظام چاہئے، افغانستان

ماسکو (صداۓ روس)
روسی نیوز ایجنسی تاس کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں، افغانستان کی عبوری حکومت میں وزارت دفاع کے لاجسٹکس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل سید عبدالبصیر صابری نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کی. اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ افغانستان کو کس قسم کے روسی ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی ضرورت ہے. صابری نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اس وقت روسی فضائی دفاعی نظام چاہئے.

روسی صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے افغان فوج کو کس قسم کی روسی ساختہ فوجی مصنوعات میں دلچسپی ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں اس وقت فضائی دفاع اور فضائی حدود کے کنٹرول کے جدید آلات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس زمینی سامان ہے، مجھے لگتا ہے کہ جب اس کے لیے [بین الاقوامی قانونی] شرائط ہوں گی تو ہم بین الاقوامی سطح پر روس سے جدید فضائی دفاعی نظام خریدیں گے۔ سید عبدالبصیر صابری نے کہا کہ مستقبل میں ہم روسی ساختہ فوجی دفاعی آلات خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو ہمیں فضائی دفاع بنانے کے قابل بنائے گا۔ افغان عہدیدار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے ہتھیار رکھنا چاہیں گے، کیونکہ روس فوجی ٹیکنالوجیز کے لحاظ سے دنیا کا سب سے ترقی یافتہ ملک ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل