ہومانٹرنیشنلپوکرووسک روسی کنٹرول میں جانے کے قریب، یوکرینی آرمی چیف نے صورت...

پوکرووسک روسی کنٹرول میں جانے کے قریب، یوکرینی آرمی چیف نے صورت حال نازک قراردیدی

پوکرووسک روسی کنٹرول میں جانے کے قریب، یوکرینی آرمی چیف نے صورت حال نازک قراردیدی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے آرمی چیف اور اعلیٰ کمانڈر اولیکسینڈر سیرسکی نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے مشرقی پوکروسک محاذ پر کئی دن گزارے اور وہاں لڑائی کو “انتہائی سخت” قراردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس حالیہ مہینوں میں پوکروسک کے اسٹریٹجک مرکز کی طرف تیزی سے پیشرفت کررہا ہے، اور مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ خیال رہے 6 اگست کو یوکرین کی جانب سے روس کے مغربی کورسک علاقے میں اچانک دراندازی شروع کرنے کے بعد بھی روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے اندر ہونے والے حملوں کے پیمانے میں کمی نہیں آئی۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ پوکروسک کے قریب صورتحال “انتہائی مشکل” ہے اور کیف اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گا۔

یوکرینی آرمی چیف کمانڈر سرسکی نے فیس بک پر کہا کہ لڑائیاں غیر معمولی طور پر سخت ہوتی ہیں۔ دشمن ہر وہ چیز جو حرکت اور پیش قدمی کر سکتا ہے، ہمارے دفاع کو توڑنے کی کوشش کر کے جنگ میں پھینک دیتا ہے.
انہوں نے کہا کہ سب سے شدید جھڑپیں کراسنی یار کے علاقے میں ہو رہی ہیں جو پوکروسک شہر سے 10 کلومیٹر (6.2 میل) دور ہے۔ یوکرینی فوج کے سربراہ سرسکی نے مزید کہا کہ ھرودوکا گاؤں کے مشرقی مضافات میں، جو شہر کو کوستینتینوکا شہر سے ملانے والے اسٹریٹجک راستے سے 9 کلومیٹر (5.6 میل) سے بھی کم فاصلے پر ہے، میں بھی شدید حملے دیکھے جا رہے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل