ہومتازہ ترینپسکوف ریجن میں غیر ملکی صحافیوں کے وفد کا دورہ

پسکوف ریجن میں غیر ملکی صحافیوں کے وفد کا دورہ

پسکوف (صدائے روس)
ترکی ، پاکستان ، قازقستان ، کیوبا ، بیلاروس اور ویتنام سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی صحافیوں کے وفد نے پسکوف ریجن کا دورہ کیا ، اور معروف کاروباری اداروں ، فیکٹریوں کا دورہ کرنے کے بعد خطے کی معاشی صورتحال سے اگاہی حاصل کی. غیر ملکی میڈیا کے نمائندے زیواتسکی ضلع کے چرچ گاؤں میں مشہور لوک داستانوں کی گلوکارہ اولگا سرجیئفا کے ابائی وطن بھی گئے۔ جہاں چرچ کے گاؤں میں واقع لوک داستانوں کےکلطر ہاوس کا دورہ کیا، مہمانوں کا قدیم روسی روایات کے مطابق روٹی اورنمک کے ساتھ استقبال کیا گیا. اور مقامی تخلیقی گروپوں نے لوک گانوں اور رقص کا زبردست مظاہرہ کیا۔ یہاں تک کہ کہ غیر ملکی مہمان خود بھی لوک رقص کا حصہ بن گئے۔ نیولسکی ضلع میں صحافیوں کو ایک ڈیری فارم پر دکھایا گیا. ریجن میں دودھ کی پیدوار کے حوالے سے بریف کیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل