ہومپاکستانسندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری طوفان کا الرٹ جاری

سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری طوفان کا الرٹ جاری

سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری طوفان کا الرٹ جاری

اسلام آباد (صداۓ روس)
سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری طوفان کا الرٹ جاری، آج کراچی سمیت دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان سندھ مون سون سسٹم کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات نے آج رات یا صبح تک سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری طوفان بننےکا خطرہ ظاہر کردیا، سمندری طوفان کا ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے، سسٹم کے زیر اثر کراچی
سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ٹروپیکل سائیکلون کا دوسرا الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن رن آف کچھ اور اس سے ملحقہ علاقے پر موجود ہے، یہ سسٹم آہستہ حرکت کرتے ہوئے مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اس سسٹم کے آگے بڑھنے کی رفتار بہت سست رہی، یہ سسٹم کراچی کے مشرق اور جنوب مشرق سے 250 کلومیٹر دور ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل