اسرائیل کے بارے میں جوبائيڈن کی ہی پالیسی کو آگے بڑھاؤں گی، کملا ہیرس
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اسرائیل نوازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کی جوبائیڈن کی پالیسی کو تبدیل نہیں کریں گی۔موصولہ رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس نے سی این این کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کی جوبائیڈن کی پالیسی کو تبدیل نہ کرنے کا اعلان کیا اور اسرائیلی حکومت اور حماس کے درمیان ایک معاہدے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب غزہ میں جنگ بندی کے قیام، قیدیوں کے تبادلے اور جنگ کو ختم کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔