ہومپاکستانچین کی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی کراچی میں فیکٹری تعمیر کرے...

چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی کراچی میں فیکٹری تعمیر کرے گی

چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی کراچی میں فیکٹری تعمیر کرے گی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی کراچی میں فیکٹری تعمیر کرے گی. بی وائی ڈی کمپنی پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتی ہے اور تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں فلیگ شپ اسٹورز اور ایکسپیرینس سینٹرز کھولے گی اور تین سال کے اندر ملک بھر میں 20 سے 25 ڈیلرز قائم کرے گی اور اس سال کی چوتھی سہ ماہی میں دو ایس یو وی اور ایک سیڈان سمیت تین ماڈلز کی فروخت شروع کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی بی وائی ڈی مقامی مینوفیکچررز کے تعاون سے کراچی میں ایک فیکٹری تعمیر کرے گی جس کے 2026 کی پہلی ششماہی میں مکمل ہونے کی توقع ہے جو پاکستان کا پہلا نیو انرجی وہیکل اسمبلنگ پلانٹ ہوگا۔ بی وائی ڈی کے پاکستانی مارکیٹ میں داخلے سے نہ صرف ملک میں چین کی الیکٹرک گاڑیوں کا اثر و رسوخ بڑھے گا بلکہ توانائی کی منتقلی اور ماحول دوست ترقی کے شعبوں میں پاکستان کی جدت طراز ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل