ہومتازہ ترینغیردوست ممالک کے سینکڑوں شہریوں نے روس میں سیاسی پناہ لے لی

غیردوست ممالک کے سینکڑوں شہریوں نے روس میں سیاسی پناہ لے لی

غیردوست ممالک کے سینکڑوں شہریوں نے روس میں سیاسی پناہ لے لی

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت داخلہ کی پریس سروس نے جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ روس کے غیر دوست ممالک کے 400 سے زائد شہریوں نے روس میں عارضی پناہ حاصل کی ہے۔ جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ غیردوستانہ ممالک کے غیر ملکی شہریوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے جنہوں نے روس کی “روحانی اور ثقافتی اقدار کے حق میں” انتخاب کیا ہے اور ملک کی سرزمین پر تحفظ کی کوشش کی ہے۔ محکمہ داخلہ نے واضح کیا کہ فی الحال ایسے 400 سے زائد افراد کو عارضی پناہ دی گئی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر جرمنی، لٹویا، لتھوانیا، ایسٹونیا اور کینیڈا سے آئے تھے۔

اس سے قبل 19 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں اپنے ممالک کی اخلاقی پالیسیوں کو قبول نہ کرنے والے غیر ملکیوں کو روسی فیڈریشن میں عارضی رہائش کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس قانون کے تحت اب ان ممالک کے شہریوں کو منظور شدہ کوٹہ اور روسی زبان میں مہارت، روسی تاریخ کے علم اور روسی قانون سازی کی بنیادی باتوں کی تصدیق کرنے والی دستاویز کی موجودگی کو مدنظر رکھے بغیر عارضی رہائشی اجازت نامے کے لیے درخواست دینے کا حق ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل