ہومانٹرنیشنلیوکرینی صدر نے ایئرچیف کو برطرف کردیا

یوکرینی صدر نے ایئرچیف کو برطرف کردیا

یوکرینی صدر نے ایئرچیف کو برطرف کردیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایئر فورس کے چیف کمانڈر میکولا اولیشک کو برطرف کردیا ہے اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل اناطولی کروونوز کو قائم مقام کمانڈر مقررکیا ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق یوکرین کو دیا گیا امریکی ایف سولہ طیارہ غلطی سے یوکرین ہی کے پیٹریاٹ اینٹی کرافٹ میزائل نظام کا نشانہ بن گیا تھا۔ گزشتہ روز یوکرینی فوج نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ حادثے میں ایف 16 طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ یوکرین کا کہنا تھا کہ روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران ایف 16 طیارے سے رابطہ منقطع ہوا۔ ایف 16 طیارے کو یوکرینی میزائل لگا یا روسی میزائلوں کی زد میں آیا یہ ابھی تک طے نہیں ہے.

یاد رہے کہ یوکرین کو حال ہی میں امریکا سے 6 ایف 16 طیارے ملے تھے، یوکرینی صدر زیلنسکی نے 4 اگست کو ایف 16 طیارے یوکرینی پائلٹوں کے زیر استعمال ہونے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز یوکرینی فوج نے اپنے ایک بیان میں طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ حادثے میں ایف 16 طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل