ہومتازہ تریناسرائیل کو بتا دیا فلسطینی مسئلہ طاقت سے حل نہیں ہوگا، روس

اسرائیل کو بتا دیا فلسطینی مسئلہ طاقت سے حل نہیں ہوگا، روس

اسرائیل کو بتا دیا فلسطینی مسئلہ طاقت سے حل نہیں ہوگا، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس نے اسرائیل کے ساتھ اپنے رابطے میں کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں تو ہم اس خیال کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہر چیز کو طاقت کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوتیں۔ روسی وزیر کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے عوامی طور پر کہا کہ انہیں فلسطینی ریاست کے قیام کی نہیں، بلکہ بطور ریاست اسرائیل کی سلامتی کی فکر ہے۔

سرگئی لاوروف نے کہا یہ بنیادی طور پر اقوام متحدہ کے فیصلے پر عمل درآمد سے انکار کا بیان ہے اور یہ ایک انتہائی افسوسناک پیش رفت ہے. روسی وزیر خارجہ نے کہا یہ خاص طور پر افسوسناک ہے کہ واشنگٹن کسی بھی اسرائیلی فیصلے میں مکمل طور پر ملوث ہے۔ لاوروف کے مطابق امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایسے کسی بھی معاہدے کو روک رہا ہے جو مکمل اور مستقل جنگ بندی کا باعث بنے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل