ہومتازہ ترینصدر پوتن دو روزہ سرکاری دورے پرمنگولیا پہنچ گئے

صدر پوتن دو روزہ سرکاری دورے پرمنگولیا پہنچ گئے

صدر پوتن دو روزہ سرکاری دورے پرمنگولیا پہنچ گئے

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادی میر پوتن سرکاری دورے پر منگولیا پہنچ گئے ہیں۔ روسی رہنما کا طیارہ اولانبتار ہوائی اڈے پر اترا۔روسی صدر کا یہ سرکاری دورہ دو روز تک جاری رہے گا۔ اس دورے کے دوران دو طرفہ ملاقاتیں، بشمول منگول رہنما اخناگیں خرلسوکھ کے ساتھ ملاقات ہو گی، نیز متعدد دستاویزات پر دستخط ہوں گے اور سوویت یونین کے مارشل جارجی زوکوف کی یادگار پر پھول چڑھائے جائیں گے. اولانبتار کے ہوائی اڈے پر صدر پوتن کا قومی لباس میں منگولیا کے گارڈ آف آنر نے استقبال کیا۔ منگول قیادت کے نمائندوں نے گینگ وے میں روسی رہنما سے ملاقات کی۔

روایتی طور پر روسی صدر جب بیرون ملک سفر کرتے ہیں تو روسی پرچم کے ساتھ اورس کار استعمال کرتے ہیں اور اس بار بھی وہ اسی کار میں ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے۔ پروٹوکول کی ضرورت کے مطابق موٹرسائیکل سواروں کا ایک اعزازی ایسکارٹ روسی صدر کی کار کے ساتھ تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل