ہومتازہ ترینبفرزون پولینڈ تک بن سکتی ہے، روس کا انتباہ

بفرزون پولینڈ تک بن سکتی ہے، روس کا انتباہ

بفرزون پولینڈ تک بن سکتی ہے، روس کا انتباہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے ایک میٹنگ میں کہا کہ یوکرین کے ساتھ سرحد پر ایک بفر زون روس کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ وہ یوکرین کی فوج کی گولہ باری سے خود کو محفوظ رکھے اور اس کی چوڑائی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ کیف کو مغرب کی جانب سے کس قسم کے ہتھیار فراہم کیے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ ہمیں مستقبل کے لیے ایک بفر زون بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی چیز روسی سرحد کے اندر نہ اڑے، تاہم اگر یوکرین کے فوجی طویل فاصلے تک حملے کے ہتھیار حاصل کرنا چاہتے ہیں، جیسے کروز اور بیلسٹک میزائل، تو یہ بفر زون پولینڈ تک پھیل سکتی ہے۔

خیال رہے رواں برس 13 جون کو فرنٹ لائن نامہ نگاروں کے ساتھ ایک ملاقات میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ اگر روس کے علاقوں پر بمباری جاری رہی تو روس یوکرین کی سرزمین پر بفر زون بنانے پر غور کر سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس بیان کے بعد ایک بار پھر صدر پوتن نے 16 جون کو سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے مکمل اجلاس میں اس موضوع کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین کی طرف سے حملے جاری رہے تو روس یوکرینی سرزمین پر “بفر زون” بنانے پر غور کرے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل