ہومتازہ ترینمقاصد حاصل ہونے تک یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، روس

مقاصد حاصل ہونے تک یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، روس

مقاصد حاصل ہونے تک یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، روس

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ازویسٹیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ روس یوکرین میں اپنے مقاصد کو پرامن طریقے سے حاصل کرنا چاہتا تھا، لیکن اسے ایک خصوصی فوجی آپریشن شروع کرنے پر مجبور کیا گیا کیونکہ اس کے مخالفین مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن طریقوں سے اپنے مقاصد حاصل کرنے کو ترجیح دیں گے لیکن ہم دیکھ سکتے ہیں کہ نہ تو واشنگٹن، نہ یورپی ممالک اور نہ ہی یوکرین سیاسی یا سفارتی بات چیت میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، لہذا تمام اہداف کے حصول تک خصوصی فوجی آپریشن کو جاری رکھنا چاہیے. پیسکوف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ہمیشہ کہا ہے کہ ماسکو مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل