ہومتازہ ترینکرسٹیانو رونالڈو 900 گول مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو 900 گول مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو 900 گول مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
پرتگال کے اسٹرائیکر عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کروشیا کے خلاف نیشنز لیگ کے گروپ مرحلے کے میچ میں پرتگال کے لیے گول کیا، جس کے بعد وہ فٹ بال کی تاریخ میں کیریئر کے 900 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ واضح رہے 39 سالہ رونالڈو پانچ بار چیمپئنز لیگ چیمپئن، یو ای ایف اے چیمپئن اور نیشنز لیگ چیمپئن ہیں۔ 39 سالہ کھلاڑی اپنے فٹبال کیریئر کا یہ نیا سنگِ میل عبور کرنے کے بعد جذباتی نظر آئے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اب تک اپنے کیریئر میں قومی ٹیم پرتگال کے لیے131، ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 145، جووینٹس کے لیے 101، اپنے موجودہ کلب النصر کے لیے 68 اور ساتھ ہی اپنے پہلے کلب اسپورٹنگ لزبن کے لیے 5 گول کیے ہیں۔

ارجنٹینا کے لیونل میسی اپنے کیریئر میں 859 گولز کے ساتھ فٹبال کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل