ہومانٹرنیشنلہنگری روسی تیل کے بغیر نہیں رہ سکتا، وزیرخارجہ ہنگری

ہنگری روسی تیل کے بغیر نہیں رہ سکتا، وزیرخارجہ ہنگری

ہنگری روسی تیل کے بغیر نہیں رہ سکتا، وزیرخارجہ ہنگری

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر سیجارٹو نے خبردار کیا ہے ہنگری روسی تیل کے بغیر گزارا نہیں کر سکتا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یوکرین کا اپنی پائپ لائنوں کے ذریعے خام تیل کی ترسیل کو معطل کرنے کا فیصلہ بوڈاپیسٹ کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ واضح رہے کیف نے پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے جون میں روسی توانائی کمپنی لوکوئیل کی طرف سے ڈروزبا پائپ لائن کے ذریعے سپلائی کی جانے والی خام تیل کی ترسیل روک دی تھی۔ اس اقدام نے براہ راست لینڈ لاک ملک ہنگری اور سلواکیہ کو متاثر کیا ہے، جس سے وہ یوکرائنی علاقے کے ذریعے لوکوئیل کے ذریعے برآمد کیے گئے تیل سے محروم ہوگئے ہیں۔

روسی کاروباری روزنامہ آر بی کے کے ساتھ ایک انٹرویو میں، وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو نے کہا کہ ہنگری روس کی طرف سے سپلائی کے بغیر تیل سے مکمل طور پر محروم ہو جائے گا۔ سفارت کار نے کہا ہم وسیع معنوں میں ملک کو خوراک فراہم کرنے کے قابل نہیں ہوں گے، نہ ہم ایندھن کی طلب کو پورا نہیں کر پائیں گے… کیونکہ ہمارے پاس متبادل انفراسٹرکچر نہیں ہے ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل