ہومانٹرنیشنلکیا یوکرین کو ایف سولہ فراہم کرنا غلط فیصلہ تھا؟ وال سٹریٹ...

کیا یوکرین کو ایف سولہ فراہم کرنا غلط فیصلہ تھا؟ وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ

کیا یوکرین کو ایف سولہ فراہم کرنا غلط فیصلہ تھا؟ وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق چند ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی یوکرین میں آمد کے چند ہفتوں بعد یوکرین کے ایف سولہ لڑاکا طیارے کا نقصان مغربی حکام کو بے چین کر رہا ہے کہ آیا پائلٹوں کی تربیت میں جلدی کرنے اور ان طیاروں کو یوکرین عجلت میں بھیجنے کا فیصلہ درست تھا یا نہیں۔ یاد رہے یوکرین کو مغرب کی جانب سے فرہم کردہ ایک طیارہ گزشتہ ہفتے روسی ڈرون اور میزائل بیراج کے دوران تباہ ہو گیا تھا، جس میں یوکرین کا ایک تجربہ کار پائلٹ الیکسی میس ہلاک ہو گیا تھا۔ یوکرین کے تفتیش کاروں نے ابھی تک اس طیارے کی تباہی کی وجہ نہیں بتائی۔

خیال رہے یوکرین نے نے اپنے کم ہوتے سوویت دور کے فضائی بیڑے کو تقویت دینے کی غرض سے درجنوں ایف سولہ فراہم کرنے کے لیے مغربی عطیہ دہندگان ممالک سے لابنگ کی۔ ان طیاروں کے پائلٹوں کے ایک چھوٹے سے کیڈر کو ڈنمارک، امریکہ اور رومانیہ میں تربیتی کورسز سے گزرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا، حالانکہ کیف ایک مکمل سکواڈرن تعینات کرنے کے لیے ماہر پائلٹس رکھنے سے مہینوں دور ہے۔ ڈبلیو ایس جے نے کہا کہ یوکرینی پائلٹس کی تربیت ان مشنوں کی اقسام پر مرکوز تھی جو یوکرین فراہم کردہ طیاروں کے بنیادی مشن تھے، ان طیاروں کو بنیادی طور پر روسی کروز میزائلوں کو روکنا تھا. ایک سینئر مغربی دفاعی اہلکار نے اخبار کو بتایا کہ حادثہ ظاہر کرتا ہے کہ جب آپ جلدی کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل