یوکرین میں لڑائی موسم خزاں تک ختم ہونی چاہیے, یوکرینی صدر
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلینسکی نے نیٹو کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کو مسلح کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں اور روس پر دباؤ ڈالیں کہ وہ اس موسم خزاں میں کیف کی امن شرائط پر رضامند ہو۔ انہوں نے یہ بیان جرمنی کے رامسٹین ایئر بیس پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کے دوران دیا۔ واضح رہے اس ملاقات کو باقاعدہ اجتماعات کو کیف کے لیے فوجی امداد کو مربوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ زیلنسکی نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ یوکرین کی سرزمین پر ڈرون اور میزائل سمیت ہتھیاروں کی مشترکہ پیداوار کی حمایت کریں۔
زیلنسکی نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، ہمیں فنڈز حاصل کرنے کی ضرورت ہے – یوکرینی صدر نے کہا کہ ہم فوری طور پر ہر وہ چیز حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں جو اس جنگ کو ختم کرنے میں ہماری مدد کرے، یعنی حقیقی امن کے لیے روس پر فیصلہ کن دباؤ ڈال کراسے جنگ روکنے پر مجبور کیا جائے.