ہومتازہ ترینامریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کی تردید کرتے ہیں، کریملن

امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کی تردید کرتے ہیں، کریملن

امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کی تردید کرتے ہیں، کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے امریکی الزامات کی تردید کی ہے کہ روس امریکی انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے۔ پیسکوف نے اخبار کو بتایا یہ پہلا موقع نہیں ہے جب روس پر امریکی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگایا گیا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ “یقینا یہ الزام گمراہ کن ہے کیونکہ ہم امریکی انتخابات میں مداخلت نہیں کر رہے۔ ترجمان کریملن نے روسی نشریاتی ادارے آر ٹی کی چیف ایڈیٹر مارگریٹا سائمونیان اور ان کے دو نائبین کے خلاف امریکی پابندیوں پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا ہمارا میڈیا اپنا کام کر رہا ہے، وہ صرف رپورٹنگ کر رہے ہیں، وہ سچ کی رپورٹنگ کر رہے ہیں، لیکن بدقسمتی سے امریکیوں کو سچائی پسند نہیں ہے، اور اگر سچائی سامنے آئے تو وہ فوری طور پر اس کے خلاف پابندی عائد کر دیتے ہیں، اور یہ حقیقت ہے۔

واضح رہے امریکہ میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔ امریکہ کے موجودہ صدر بائیڈن کے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کی توقع تھی لیکن ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جون میں ہونے والے مباحثے میں ان کی خراب کارکردگی کے بعد انہوں نے صدارتی انتخاب کی دوڑ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اس کے بجائے اپنی نائب صدر کملا ہیرس کی نامزدگی کی حمایت کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل