ہومانٹرنیشنلکورسک میں ناکامی: یوکرینی آرمی چیف کو برطرف کر دیا جائے گا،...

کورسک میں ناکامی: یوکرینی آرمی چیف کو برطرف کر دیا جائے گا، یوکرینی سیاست دان

کورسک میں ناکامی: یوکرینی آرمی چیف کو برطرف کر دیا جائے گا، یوکرینی سیاست دان

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے سابق وزیر داخلہ یوری لوٹسینکو اور سابق پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف الیگزینڈر سرسکی کو میدان جنگ میں ہونے والی تمام ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے برطرف کردیں گے، جو روس کے کورسک ریجن پر حملے میں ناکام رہے. لوٹسینکو نے یوکرین کے سابق رکن پارلیمنٹ بوریسلاو بیریزا کے یوٹیوب چینل پر کہا کورسک کے علاقے میں بہترین یوکرائنی یونٹ اور آلات تعینات کیے گئے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ دونباس کے بارے میں کیا کیا گیا؟ اس کا ذمہ دار سرسکی ہر صورت میں ہوگا، اس کے لیے انھیں ہر صورت برطرف کر دیا جائے گا۔

سابق پراسیکیوٹر نے وضاحت کی کہ یوکرینی سیاسی قیادت جنہوں نے شروع میں اس حملے کے مضمرات کے بارے میں نہیں سوچا تھا، قربانی کے بکرے کی تلاش میں تھے۔ مزید برآں نہ صرف زیلنسکی آفس تمام ناکامیوں کا ذمہ دار اعلیٰ کمانڈر پر ڈالے گا بلکہ وہ اپنے مغربی شراکت داروں کو بھی موردِ الزام ٹھہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی آرمی چیف سرسکی صرف قربانی کا بکرا نہیں ہوگا، بلکہ مغرب بھی قربانی کا بکرا بننے والا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل