ہومتازہ ترینروس کی 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی 'بیلی...

روس کی 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ‘بیلی کریچیٹ’ ٹرین

روس کی 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ‘بیلی کریچیٹ’ ٹرین

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو میں ‘بیلی کریچیٹ’ (‘وائٹ گائرفالکن’) ٹرین کے ایک کانسپٹ ماڈل کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ یہ ٹرین ماسکو سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک نئے روٹ پر چلائی جائے گی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس سینٹ پیٹرزبرگ ہائی سپیڈ ریل روڈ کی تعمیر 2028 تک مکمل کرلی جائے گی۔ اس تیز رفتار ریل کی زیادہ سے زیادہ رفتار 400 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، اور سفر کا دورانیہ صرف 2 گھنٹے 15 منٹ رہ جائے گا۔

Bely Krechet train

صداۓ روس کو روسی ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق ان تیز رفتار ٹرینوں کو اورآل لوکوموٹیوز تیار کررہی ہے جو کمپنی ‘لسٹوچکا’ انٹرسٹی ٹرین ماڈل تیار کرتی ہے۔ ہر ٹرین میں آٹھ کاریں ہوں گی جن میں سروس کی مختلف کلاسیں ہوں گی: جس میں بزنس اور فرسٹ کلاس، معیاری اور آرام ہوں گی جبکہ دوسری کلاس کے مسافروں کے لیے بھی آرام دہ سیٹس ہوں گی۔ یہ بات قبل غور ہے کہ اس ٹرین کی 16 کاروں کی لمبائی دوگنی کرنے کا آپشن بھی ہے۔ ‘بیلی کریچیٹ’ کی ایروڈینامک شکل اس کا پرسکون سفر اور توانائی کی انتہائی کم کھپت اسے سب سے منفرد اور جدید ریل منصوبہ بناتی ہے.

Bely Krechet train

Bely Krechet train

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل