ہومانٹرنیشنلپوکروسک شہر بھی روس کے کنٹرول میں آنے کے قریب، بی بی...

پوکروسک شہر بھی روس کے کنٹرول میں آنے کے قریب، بی بی سی

پوکروسک شہر بھی روس کے کنٹرول میں آنے کے قریب، بی بی سی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعوی کیا ہے کہ روسی فوج دونباس کے اہم ترین پوکروسک شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے قریب ہے. اطلاعات کے مطابق روسی فوج کی اگلی فورس لائن پوکروسک شہر سے 8 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر موجود ہے۔ پوکرووسک شہر کی ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سرہنے دوبریک کا کہنا ہے کہ روسی فوج صرف بیلسٹک میزائلوں اور متعدد راکٹ لانچروں سے شہر کو نشانہ نہیں بنا رہی بلکہ اب وہ گائیڈڈ بموں اور حتیٰ کہ توپ خانے سے بھی حملہ کررہی ہے، کیونکہ اب یہ شہر بھی ان ہتھیاروں کی رینج میں آ چکا ہے۔

یاد رہے مشرقی یوکرین میں دونباس کا پوکروسک شہر ایک اہم نقل و حمل کا مرکز ہے، اگر یہ شہر روسی کنٹرول میں آجاتا ہے تو روسی افواج خطے میں سپلائی کے اہم راستوں میں سے ایک کو کاٹ دیں گی۔ یہ کنٹرول ممکنہ طور پر یوکرین کو چاسیو یار سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دے گا اور فرنٹ لائن کراماتورسک کے قریب پہنچ جائے گی۔ بی بی سی کے مطابق یوکرین کے لیے پورے دونیسک خطے کا نقصان ہوگا، جسے کریملن نے اپنی فوجی مہم کے آغاز سے ہی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔ یوکرین کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ روس کے کورسک علاقے میں اس کی دراندازی ماسکو کو مشرقی یوکرین سے اپنی فوجیں ہٹانے پر مجبور کرنے میں ناکام رہی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل