وقت آگیا ہے یوکرین جنگ ختم ہوجانی چاہئے، جرمن چانسلر
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ یوکرائنی تنازعہ کے خاتمے کے موضوع پر بات کی جائے۔انہوں نے زیڈ ایف ڈی ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا میری رائے میں اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس صورتحال سے امن کی طرف تیزی سے کیسے بڑھ سکتے ہیں. شولز نے یہ بھی کہا کہ وہ یوکرین پر دوسرے سربراہی اجلاس میں روس کی شرکت کے حق میں ہیں۔ جرمن رہنما نے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات چیت کی ہے۔
خیال رہے بہت سے دوسرے مغربی ممالک کی طرح یوکرین میں فوجی امداد کو بڑھانے میں ہچکچاہٹ کے باوجود، برلن تنازعات کے درمیان کیف کے سب سے بڑے حامیوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ جرمنی نے یوکرین کی فوج کو مختلف فوجی ہارڈ ویئر فراہم کیے ہیں، جن میں لیوپارڈ 1 اور 2 اہم جنگی ٹینکوں کے ساتھ ساتھ مارڈر انفنٹری فائٹنگ گاڑیاں بھی شامل ہیں۔