یوکرین میں جاری تنازع کو ختم کرنا چاہتا ہوں، ٹرمپ
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین میں تنازع ختم ہو۔ ان سے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک ٹیلیویژن مباحثے میں میزبان کے ایک سوال کے، آیا وہ چاہتے ہیں کہ کیف کے حکام تنازعہ جیتیں؟ جس کے جواب میں انہوں کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ جنگ بند ہو. ٹرمپ نے یہ بھی نشاندہی کی کہ موجودہ امریکی انتظامیہ یوکرین کے تنازعے کو روکنے کی کوشش بھی نہیں کر رہی اس حقیقت کے باوجود کہ اس بحران کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو وہ یوکرین کے تنازع کو اپنے حلف برداری سے قبل حل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ٹرمپ نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے مباحثے میں کہا میں جنگ کو ختم کرنا چاہتا ہوں اور میں صدر بننے سے پہلے ہی اسے حل کر دوں گا۔