روسی فوج کا کورسک ریجن میں بڑا جوابی حملہ، متعدد علاقے آزاد
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے رپورٹ کیا کہ یوکرین کی مسلح افواج نے کورسک کے علاقے میں دن بھر 350 سے زیادہ فوجی اہلکاروں سمیت 13 فوجی ہارڈ ویئر یونٹس کو کھو دیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر کورسک میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے دشمن نے 12,200 سے زیادہ فوجیوں کو کھو دیا ہے۔ روسی مسلح افواج کے مین ملٹری پولیٹیکل ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف اور اخمت اسپیشل فورسز کمانڈو یونٹ کے کمانڈر میجر جنرل اپٹی الاؤدینوف نے اطلاع دی کہ روسی فوج نے کورسک کے علاقے میں دس بستیوں کو آزاد کرالیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق روسی فوج کے جنگی گروپ نارتھ جس کو آرمی ایوی ایشن اور آرٹلری فائر کی حمایت حاصل تھی، نے اپاناسوکا کی بستی کی طرف دشمن کے جوابی حملے کو پسپا کیا۔ روسی فوج نے چرکاسکایا کونوپلکا، بورکی اور فاناسیوکا کی بستیوں پر حملے کی یوکرائنی کوششوں کو بھی ناکام بنا دیا۔
وزارت دفاع کی جانب سے موصول اطلاعات کے مطابق روسی فوج نے بورکی، بیاخوو، گائیوو، ویشنیوکا، داریینو، زیلینی شلیخ، کولماکوف، کوسیتسا، لیوبیمووکا، ملایا لوکنیا، ماخنووکا، مارتینووکا، نووایا سوروچینا، نوویوانووکا، اوبوخاوکا، اوبوخاوکا، اوبوخاوفکا، نووایا سوروچینا، اورلوکوفنا کے قریب دشمن کی افرادی قوت اور ہارڈ ویئر کو تباہ کیا اور یوکرینی فوج کو شکست دی۔
اخمت اسپیشل فورسز کے کمانڈر میجر جنرل اپٹی الاؤدینوف نے بتایا کہ روسی فوجیوں نے کورسک کے علاقے میں دس بستیوں کو آزاد کرالیا ہے.