مغرب ملک میں گہرائی تک میزائل حملوں کی منظوری دے سکتا ہے، روس
ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ مغرب نے غالباً پہلے ہی کیف کو روسی سرزمین پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے حملہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور میڈیا اب اس فیصلے کو باقاعدہ بنانے کے عمل میں مصروف ہے۔ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان اس معاملے پر ہونے والی بات چیت کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ زیادہ تر امکان ہے کہ یہ تمام فیصلے پہلے ہی ہو چکے ہیں، لہٰذا اب بہت زیادہ امکان ہے کہ یوکرین کو روس کے اندر تک میزائل حملوں کی اجازت دے دی جائے گی.
پیسکوف نے مزید کہا اس وقت میڈیا اس فیصلے کو باقاعدہ بنانے کے لیے محض ایک مہم چلا رہا ہے جو پہلے ہی ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور کسی بھی صورت حال میں روس کی سلامتی کیلئے سخت سے سخت جواب دیا جائے گا.