ہومانٹرنیشنلبرطانیہ کی لندن میں افغان سفارتخانے کو بند کرنے کی ہدایت

برطانیہ کی لندن میں افغان سفارتخانے کو بند کرنے کی ہدایت

برطانیہ کی لندن میں افغان سفارتخانے کو بند کرنے کی ہدایت

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی حکومت نے لندن میں افغان سفارت خانے کو سفارتی مشن بند کرنے کی ہدایت کر دی۔ رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بارے میں برطانیہ میں تعینات افغانستان کے سفیر زلمی رسول کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں زلمی رسول نے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ افغانستان لندن میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے والا ہے اور 27 ستمبر 2024 کو میزبان ملک کی درخواست پر اپنی سرگرمیاں بند کر دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ میزبان ملک کی ہدایت کے مطابق کیا گیا، ہم اپنے تمام ساتھیوں، شہریوں اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس مدت کے دوران لندن میں افغان سفارت خانے کے ساتھ تعاون کیا۔
یہ بندش عبوری افغان طالبان حکومت کے حالیہ اعلان کے بعد کی گئی ہے جس میں 14 سفارت خانوں کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کو غیر مؤثر قرار دیا گیا ہے جس میں لندن کا ایک سفارتخانہ بھی شامل ہے۔
یہ درجنوں سفارت خانے اب بھی افغانستان کی سابق حکومت کے مقرر کردہ سفیروں کے ذریعے چلائے جاتے ہیں اور وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ طالبان حکومت کے احکامات پر عمل کرنے سے انکاری ہیں۔
خبروں کے مطابق ان میں سے بہت سارے سفارتخانے طالبان حکومت کی مخالفت کرتے ہوئے خود مختار حیثیت میں کام کرتے رہے ہیں اور انہیں مالی تعاون میں کمی کا بھی سامنا رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل