چینی وزیراعظم لی کیانگ کا سعودی عرب کا دورہ
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا۔ چینی وزیراعظم سعودیہ-چین مشترکہ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کریں گے۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی وزیر اعظم سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔ چینی وزیراعظم کے سعودی عرب اور امارات کے دورے میں توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوگی.
عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم اور ریاستی کونسل کے چیئرمین لی کیانگ الریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات چینی وزیراعظم کے دورہ ریاض کے موقعے پر ہوئی۔ ملاقات میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ چین – سعودی عرب تعلقات کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعے پر سعودی عرب کے شاہی دربار کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل العربیہ ڈاٹ نیٹ کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔