ہومانٹرنیشنلغزہ میں نسل کشی بند کی جائے، ایران اور عراق کا عالمی...

غزہ میں نسل کشی بند کی جائے، ایران اور عراق کا عالمی برادری سے مطالبہ

غزہ میں نسل کشی بند کی جائے، ایران اور عراق کا عالمی برادری سے مطالبہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
عراقی وزیراعظم محمد السودانی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے، بدھ کو بغداد میں اپنی ملاقات میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں نسل کشی اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں ذمہ داری قبول کرے۔ اس سلسلے میں فریقین نے دوطرفہ مصلحتوں اور مفادات کی بنیاد پر ایران وعراق کے درمیان تعاون کے فروغ اور مشترکہ اعلی کمیشن کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں تعاون اور مشترکہ سیکورٹی سمجھوتے کا جائزہ لیا گیا اور انرجی و ریفائنری کی صنعتوں کے میدان میں تعمیری تعاون نیز ایران و عراق کے پرائيویٹ سیکٹر کے درمیان تعاون پر غور کیا گیا۔ اس ملاقات میں صدر ایران ڈاکٹر پزشکیان نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات اور علاقے کے امن و ثبات میں اس کے اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی جغرافیائی پوزیشن باعث بنی ہے کہ اسٹریٹیجک مواصلاتی لائنوں اور نقل و حمل کا مسئلہ کافی اہمیت کا حامل ہو۔

اس ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے سربراہوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تہران اور بغداد کے تعلقات کو تاریخی اور گہرے قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی ہمسائيگی ایران اور عراق کے تعلقات میں پہلے سے بھی زیادہ توسیع کا سبب بن سکتی ہے۔ عراقی وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم نے مختلف شعبوں میں چودہ معاہدوں پر دستخط کئے ہيں جو دونوں ملکوں کی ترقی و پیشرفت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہيں۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھی اپنے دورہ عراق پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق دو پڑوسی اور بردار ملک ہيں اور دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور زیادہ فروغ پائيں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل