ہومانٹرنیشنلروس پر مغربی ہتھیاروں سے حملوں کی بیان بازی سے امن نہیں...

روس پر مغربی ہتھیاروں سے حملوں کی بیان بازی سے امن نہیں آئے گا، اقوام متحدہ

روس پر مغربی ہتھیاروں سے حملوں کی بیان بازی سے امن نہیں آئے گا، اقوام متحدہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ یوکرین کی جانب سے روس میں گہرائی تک حملہ کرنے کے لیے مغربی ساختہ ہتھیاروں کے استعمال پر پابندیاں ہٹانے کے بارے میں کوئی بھی بات چیت تنازعات کے حل کو فروغ نہیں دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں جو بیان بازی ہم سن رہے ہیں، یہ ایک اور اشارہ ہے کہ ہم اس تنازعہ کے خاتمے کی طرف نہیں بڑھ رہے ۔

اسٹیفن دوجارک کے مطابق بڑھتی ہوئی خاص طور پر جوہری ہتھیاروں کے بارے میں بیان بازی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کے جوہری جنگ دنیا کی بقا کیلئے بہت زیادہ خطرناک ہے۔ خیال رہے دوسری جانب امریکہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے اس سے قبل جمعے کے روز کہا تھا کہ اگر نیٹو ممالک یوکرین کو اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کو روس پر حملہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو اسے روس کے خلاف جنگ میں ان کی براہ راست شمولیت کے طور پر دیکھا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل