کورسک ریجن میں یوکرینی فوجیوں پر روسی طیارے کی بمباری
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ روس کے سخوئی 34 سپرسونک لڑاکا بمبار طیارے نے کورسک ریجن کے سرحدی علاقوں میں یوکرین کی مسلح افواج کے اہلکاروں اور آلات پر حملہ کیا۔ روسی وزارت نے کہا کہ روسی ایرو اسپیس فورسز کے ایک سخوئی 34 ملٹی رول سپرسونک لڑاکا بمبار نے کورسک ریجن کے ایک سرحدی علاقے میں یوکرین کی مسلح افواج کے افرادی قوت اور فوجی ہارڈویئر پر حملہ کیا۔
اس حملے میں یونیورسل پلاننگ اور اصلاحی ماڈیولز کے ساتھ ایوی ایشن بم شامل تھے، جو رابطے کی لائن سے محفوظ فاصلے سے طیارے کو دشمن کے اہداف پر حملہ کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ روسی فوج کی جانب سے جاسوسی کے بعد یہ حملہ کیا اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، اس حملے کے بعد طیارہ بحفاظت فوجی ہوائی اڈے پر واپس آگیا۔