ہومتازہ ترینامریکہ جوہری جنگ سے نہیں بچ سکتا، ماسکو

امریکہ جوہری جنگ سے نہیں بچ سکتا، ماسکو

امریکہ جوہری جنگ سے نہیں بچ سکتا، ماسکو

ماسکو (صداۓ روس)
امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا ہے کہ اگر جوہری تنازعہ سمندر کے پار شروع ہوا تو واشنگٹن اس سے چھپ نہیں سکے گا۔ خیال رہے یوکرین کے تنازع پر روس اور نیٹو کے درمیان ممکنہ کشیدگی کے خدشات حالیہ دنوں میں شدت اختیار کر رہے ہیں، کیونکہ مغربی طاقتیں مبینہ طور پر کیف کو روسی علاقے میں گہرائی میں میزائل حملے کرنے کی اجازت دینے کے امکان پر غور کر رہی ہیں۔

جمعہ کو روسیا 24 چینل سے بات کرتے ہوئے، سفیر انتونوف نے کہا کہ امریکی اس بدگمانی میں مبتلا ہیں کہ اگر یورپ میں کوئی جوہری تنازعہ ہوا تو یہ امریکہ کی سرزمین تک نہیں پھیلے گا۔ سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ میں مسلسل ان کو ایک تھیسس بتانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ جوہری جنگ کی صورت میں امریکی سمندر کے پانیوں کے پیچھے نہیں بیٹھ سکیں گے کیونکہ یہ جنگ سب کو متاثر کرے گی، اس لیے ہم مسلسل کہتے ہیں کہ اس بیان بازی سے باز رہو اور آگ سے مت کھیلو۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل