ہومانٹرنیشنلروس کے اندر گہرائی تک حملوں کی اجازت نہیں دیں گے، جرمنی

روس کے اندر گہرائی تک حملوں کی اجازت نہیں دیں گے، جرمنی

روس کے اندر گہرائی تک حملوں کی اجازت نہیں دیں گے، جرمنی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمن چانسلر اولاف شولز نے ملک کے مشرق میں عوامی اجتماع کے دوران لوگوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مستقبل میں یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی فراہمی کو مسترد کردیا، کیونکہ ہمارا مقصد روس کو یوکرین کے علاقوں سے واپس دھکیلنا ہے نہ کے روس کے اندر حملے کرنے ہیں. انہوں پرینزلاؤ شہر میں لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹورس میزائل فراہم کرنے سے ان خدشات کا اعادہ کیا جو صورتحال کو سنگینی سے بڑھا سکتے ہیں۔

ڈی پی اے نیوز سروس نے رپورٹ کیا کہ جرمن چانسلر شولز نے کہا کہ میں نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی یوکرین کو فراہمی کے حوالے سے صاف انکار کردیا ہے. جرمن چانسلر کے مطابق یوکرین کو روس کے اندر گہرائی میں حملہ کرنے کی اجازت ایک مسئلہ ہوگا اور وہ اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل