ہومانٹرنیشنلحوثی باغیوں کا اسرائیل پر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے حملہ

حوثی باغیوں کا اسرائیل پر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے حملہ

حوثی باغیوں کا اسرائیل پر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے حملہ

ماسکو (صداۓ روس)
عرب میڈیا کے مطابق یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اتوار کو اسرائیل پر ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایسے مزید حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔ حوثی باغیوں کی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری نے کہا کہ یہ حملہ ایک نئے ”ہائپر سونک بیلسٹک میزائل‘‘ سے کیا گیا، جس کا مقصد یافا میں اسرائیلی فوجی ہدف کو نشانہ بنانا تھا حوثی باغیوں کے اس ترجمان نے ٹیلی وژن پر ایک پیغام میں کہا، ”اس میزائل نے 11:30 منٹ میں تقریباً 2,040 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ اسرائیل کو ایسے مزید حملوں کی توقع رکھنا چاہیے۔‘‘

ڈیلی ہاریٹز نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے داغا گیا میزائل اتوار کی صبح وسطی اسرائیل میں گرا۔ اس میزائل کی کھوج کے بعد وسطی اسرائیل میں متعدد الارم سنائی دئیے، اور یرو اور آئرن ڈوم دونوں نظاموں سے انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے جو کے اس یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہے۔ اسرائیلی فوج ابھی تک اس بات کا تعین کر رہی ہے کہ ان کے دفاعی نظام کی جانب سے اس یمنی میزائل کو روکنے کی کوشش کیوں ناکام رہی۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا کہ یمن میں حوثیوں کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ اسرائیلی سرزمین پر حملے کے بعد انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل