ہومانٹرنیشنلالیکشن جیت گیا تو روس اور چین کے ساتھ اچھے تعلقات کروں...

الیکشن جیت گیا تو روس اور چین کے ساتھ اچھے تعلقات کروں گا، ٹرمپ

الیکشن جیت گیا تو روس اور چین کے ساتھ اچھے تعلقات کروں گا، ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ الیکشن جیت گئے تو واشنگٹن ماسکو اور بیجنگ کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرے گا۔ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ وہ دونوں ممالک دشمن ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہم چین کے ساتھ بہت اچھے طریقے چلیں گے، اور مجھے لگتا ہے کہ ہم روس کے ساتھ بھی بہت اچھے طریقے سے چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں روس کے یوکرین سے معاملات خوش اسلوبی سے حل کروانا چاہتا ہوں۔ واضح رہے امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر کوہوں گے، ٹرمپ کا مقابلہ موجودہ نائب صدر کملا ہیرس سے ہے۔

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرائنی تنازع کے حل کے لیے ثالث بننے کی تیاری کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہے، امریکی صدارتی انتخابات کے اختتام تک انتظار کرنا ضروری ہے

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل