ہومانٹرنیشنلہمارا ڈیفنس سسٹم یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہا، اسرائیلی میڈیا...

ہمارا ڈیفنس سسٹم یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہا، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

ہمارا ڈیفنس سسٹم یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہا، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
المیادین نیوز چینل نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غیر معمولی یمنی بیلسٹک میزائل حملے کے دوران بن گورین ہوائی اڈے سے چھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے کو نہایت کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق یمنیوں نے ایک تشویشناک کامیابی حاصل کی ہیں جب کہ میزائل کو روکنے کی تمام اسرائیلی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کے دوران یمنیوں کی یہ تیسری کامیابی ہے۔ اس سے پہلے ایلات اور تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا اور آج بین گورین کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ان ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا: اسرائیلی فضائیہ یمنی میزائل کو روک نہیں سکی کیونکہ اس میزائل کی ساخت اسے اچانک سمت تبدیل کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اس سے قبل یمنی ذرائع نے بتایا تھا کہ یمن نے ایک نئی ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے، جسے اس نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں پر حملے میں استعمال کیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی دشمن کے میزائلوں اور ڈرونز کو آسانی سے چکمہ دے سکتی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل