ہومتازہ ترینروس فوجی طور پر ناقابل تسخیر ہے، قازق صدر کا جرمن چانسلر...

روس فوجی طور پر ناقابل تسخیر ہے، قازق صدر کا جرمن چانسلر کو جواب

روس فوجی طور پر ناقابل تسخیر ہے، قازق صدر کا جرمن چانسلر کو جواب

آستانہ (صداۓ روس)
آستانہ میں جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ملاقات کے دوران، قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایف نے روس یوکرین جنگ کے حل کے بارے میں بات کی۔ دی ٹائمز آف سنٹرل ایشیا کی رپورٹ کے مطابق توکایف نے کہا کہ جنگ میں مزید اضافہ تمام بنی نوع انسان اور سب سے بڑھ کر جنگ میں براہ راست ملوث تمام ممالک کے لیے ناقابل تلافی نتائج کا باعث بنے گا۔ جرمن چانسلر سے بات کرتے ہوئے توکائیف نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ روس فوجی طور پر ناقابل تسخیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے استنبول معاہدے کو ختم کرنے سے انکار کے ساتھ کم از کم جنگ بندی حاصل کرنے کا ایک اچھا موقع ضائع ہوگیا، لیکن امن کا موقع اب بھی موجود ہے۔ قزاق صدر نے کہا ہمیں مختلف ممالک کی طرف سے پیش کیے گئے تمام امن فارمولاز پر غور کرنے کی ضرورت ہے، جاری لڑائی کو روکنے کے فیصلے پر پہنچنا اور پھر علاقائی مسائل پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز کیا کہ ہماری رائے میں چین اور برازیل کا امن منصوبہ حمایت کا مستحق ہے۔

توکایف نے یاد دلایا کہ قازقستان کی روس کے ساتھ دنیا کی سب سے طویل زمینی سرحد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ممالک کے درمیان تعاون سٹریٹجک شراکت داری اور اتحاد فریم ورک کے مطابق ہے۔ قازقستان کے صدر نے کہا ہمیں یوکرین کے لوگوں اور ان کی مخصوص ثقافت کے لیے حقیقی ہمدردی ہے اور ہمارے ممالک کے درمیان کبھی کوئی اختلاف نہیں رہا، یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک کا سفارت خانہ بھی کیف میں کام کر رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل