روسی نائب وزیراعظم دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کی وزارت خارجہ کی پریس سروس نے کہا ہے کہ روسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچوک پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق 18-19 ستمبر کو روسی نائب وزیراعظم پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ساتھ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کرنے والی ہیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی پریس سروس نے بتایا کہ پاکستان اور روس کے درمیان خیر سگالی، دوستی اور اعتماد کی بنیاد پر مضبوط تعلقات ہیں، جو تجارت، توانائی اور مواصلات کے شعبوں سمیت کثیر جہتی دو طرفہ تعاون سے ظاہر ہوتا ہے۔