ہومانٹرنیشنلبین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین میں کمزور طلب کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چین میں کمزور طلب کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیتموں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نومبر کے لئے برینٹ کروڈ کے معاہدے 48 سینٹ یا 0.66 فیصد کی کمی کے ساتھ 72.27 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جبکہ اکتوبر کے لئے امریکی خام تیل کی قیمت 0.53 فیصد کم ہوئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت 37 سینٹ کمی کے ساتھ 69.72 ڈالر فی بیرل رہی۔ چین میں ایندھن کی طلب میں کمی اور برآمدی مارجن میں کمی باعث پانچویں ماہ آئل ریفائنری کی پیداوار میں کمی ہوئی۔ یاد رہے کچھ روز قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اعلان کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کی گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کی کمی ہوئی۔

پیٹرول کی قیمت 259.10 روپے سے کم ہو کر 249.10 روپے، ایچ ایس ڈی کی قیمت 262.75 روپے سے کم ہو کر 249.69 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 169.62 سے کم ہو کر 158.47 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 154.05 روپے سے کم ہو کر 149.13 روپے ہوگئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل