ہومانٹرنیشنللبنان میں پیجر پھٹ گئے، متعدد ہلاک، ہزاروں زخمی

لبنان میں پیجر پھٹ گئے، متعدد ہلاک، ہزاروں زخمی

لبنان میں پیجر پھٹ گئے، متعدد ہلاک، ہزاروں زخمی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
لبنان میں پیجر پھٹنے سے 9افراد جاں بحق جبکہ ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی سمیت 2500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ کا بیٹا بھی پیجر دھماکے میں جاں بحق ہوا ،10 سے زائد فوجی ہاتھ میں واکی ٹاکی پھٹنے سے شدید زخمی ہوئے۔ لبنان میں حزب اللہ کے ارکان کے زیر استعمال پورٹیبل وائرلیس مواصلاتی آلات ’پیجر‘ کے یکے بعد دیگرے اور بیک وقت ہونے والے دھماکوں کےبعد ان کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق ان دھماکوں میں اب تک نو افراد ہلاک اور تین ہزار کے قریب زخمی ہوئے۔

حزب اللہ کے ارکان کی لیک ہونے والی ریکارڈنگ نے ریڈیو کمیونیکیشن ڈیوائسز کے دھماکے کے لمحے کوریکارڈ کیا گیا ہے۔ جہاں چار سال قبل بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد سے ملک میں بے مثال سکیورٹی اور ہیلتھ الرٹ کے درمیان خوف و ہراس کی کیفیت سنی جا سکتی تھی۔لیک ہونے والی ریکارڈنگز میں ایک آدمی کو چیختے ہوئے اور یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا ہے کہ “جو پیجرز ہمیں ملتے تھے وہ نوجوانوں کے ساتھ پھٹ گئے”۔جب کہ ایک اور ریکارڈنگ میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نبطیہ کے ہسپتال بھرے ہوئے ہیں اور ان میں گنجائش سے زیادہ زخمی لائے گئے ہیں۔نبطیہ کے ہسپتال مزید زخمیوں کو صیدا شہر کے ہسپتالوں میں منتقل کیے جانے پر زور دے رہے ہیں۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ نے اپنے تمام اراکین کو ان آلات کو فوری طور پر ترک کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان میں پیجر بھی شامل ہیں جنہیں حال ہی میں حزب اللہ کے ارکان کو دیا گیا تھا۔ایک سکیورٹی ذریعے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نوزخمیوں کو صیدا شہر میں منتقل کیا گیا جب کہ نبطیہ کے ہسپتالوں میں درجنوں افراد کو لایا گیا ہے۔دریں اثنا بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں حزب اللہ کے ارکان کے زخموں کو دکھایا گیا ہے جن سے خون بہہ رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل