ہومپاکستانپاکستان اور روس کا معیشت، تجارت کے شعبے میں سنگ میل عبور

پاکستان اور روس کا معیشت، تجارت کے شعبے میں سنگ میل عبور

پاکستان اور روس کا معیشت، تجارت کے شعبے میں سنگ میل عبور

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان اور روس نے آج وزارت خارجہ، اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں معیشت اور تجارت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے. اس تقریب میں نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور روسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل مرکنٹائل ایکسچینج کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر فرحان طاہر اور روس کی جانب سے صدر ایگور آرٹیمیف نے دستخط کیے۔

پاکستان نے بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور بیلاروس-روس-قازقستان-ازبکستان-افغانستان-پاکستان کی تخلیق اور ترقی کے مفاہمت نامے میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔ اس ٹرانسپورٹ کوریڈور الحاق کے دستاویز پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری وزارت مواصلات علی شیر محسود نے دستخط کیے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل