ہومتازہ ترینروسی افواج نے دونباس ٹاؤن کو آزاد کرالیا

روسی افواج نے دونباس ٹاؤن کو آزاد کرالیا

روسی افواج نے دونباس ٹاؤن کو آزاد کرالیا

ماسکو (صداۓ روس)
آر آئی اے نووستی نے روسی سیکورٹی فورسز کے ایک ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ روسی فوج نے یوکرینسک کے دونباس قصبے کو آزاد کرالیا ہے. خبررساں ایجنسی نے کہا کہ اس نے روسی فوجیوں کی ایسی تصاویر حاصل کی ہیں جس میں اس قصبے کے مغربی مضافات میں واقع ایک کان پر جھنڈا لہرا رہے ہیں۔روس کی وزارت دفاع نے ابھی تک اس پیشرفت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی وزارت دفاع نے فرنٹ لائنز پر صورتحال سے متعلق اپنی تازہ ترین روزانہ کی رپورٹ میں یوکرینسک کا ذکر تک نہیں کیا۔ اس قصبے کا تذکرہ وزارت کی سابقہ ​​تازہ رپورٹ میں کیا گیا تھا، جو پیر کو شائع ہوئی تھی، جہاں اس میں کہا گیا تھا کہ ماسکو کے فوجیوں نے علاقے میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی، اور کیف کے فوجیوں کو ان کی دفاعی پوزیشنوں سے دور دھکیل دیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل