ہومپاکستانسیالکوٹ کی سرجیکل کمپنیاں چین میں کاروبار کی خواہش مند

سیالکوٹ کی سرجیکل کمپنیاں چین میں کاروبار کی خواہش مند

سیالکوٹ کی سرجیکل کمپنیاں چین میں کاروبار کی خواہش مند

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کا شہر سیالکوٹ سرجیکل آلات ، کھیلوں کے سامان اور چمڑے اور کپڑوں کی صنعت کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے یہاں کی فیکٹریاں اور کمپنیاں یورپ ، امریکہ ، برطانیہ ، ایشیا ، عرب ممالک سمیت دنیا بھر میں اپنی اشیا فروخت کرتی ہیں اور پاکستان کی معیشت کی بہتری اور زرمبادلہ کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں
سیالکوٹ کی سرجیکل آلات بنانے والی فیکٹریوں میں سے ایک مشہور اور اعلی معیار کی مصنوعات بنانے والی کمپنی بی ایس زیڈ
سرجیکو نے یورپ ، امریکہ اور دیگر ممالک کے بعد اب چین کو بھی اپنا ہدف بنا لیا ہے
بی ایس زیڈ سرجیکو کے چیف ایگزیکٹو شاہد بشیر نے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ان کی کمپنی سرجیکل کے شعبہ میں ہر طرح کے آلات اعلی معیار اور بہترین کوالٹی مصنوعات بنانے میں اہم مقام بنا چکی ہے ، دنیا بھر میں ہماری سپلائی جاری ہے اس وقت پاکستان اور چین کے درمیان کاروبار بہت زیادہ بڑھ رہا ہے اس وجہ سے ہمیں اپنی معیاری اور اعلی کوالٹی کی مصنوعات پر اتنا بھروسہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم چین کو بھی یہ مصنوعات برآمد کریں اور وہاں بھی اپنا نام اور پہچان بنائیں
اس سے دونوں ممالک کے درمیان کاروبار کا حجم بھی بڑھے گا اور دو طرفہ تجارت میں بہتری بھی آئے گی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل