ہومتازہ ترینلبنان دھماکوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، سپیکر روسی پارلیمنٹ

لبنان دھماکوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، سپیکر روسی پارلیمنٹ

لبنان دھماکوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، سپیکر روسی پارلیمنٹ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی اسٹیٹ دوما کے چیئرمین ویاچسلاو ولوڈن نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ لبنان میں مختلف آلات کے دھماکوں کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے جبکہ بین الاقوامی ڈھانچے کو ایسے جرائم کے خلاف اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے لکھا کہ مختلف آلات – پیجرز، فونز، واکی ٹاکیز اور دیگر گیجٹس کے دھماکوں کا سلسلہ لبنان میں ہوا، جس کے نتیجے میں، 3,000 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے، کئی درجن افراد ہلاک ہوئے، جو کے قابل مذمت ہیں. ولوڈن نے لکھا لبنان میں ہونے والے واقعات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے.

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ بند ہائی ٹیک حملہ دنیا بھر میں سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ اعلیٰ روسی قانون ساز کے مطابق یہ حقیقت کہ عام گیجٹس کو دھماکہ خیز آلات کے طور پر استعمال کیا گیا، لہٰذا روس مناسب تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل