روس نے مغربی ممالک کی زرعی مصنوعات کی درآمدات پر پابندی میں توسیع کردی
ماسکو (صداۓ روس)
روس نے مغربی ممالک کی زرعی مصنوعات کی درآمدات پر پابندی میں توسیع کردی ہے. اس حوالے سے 2014 میں متعارف کرائی گئی مغربی ممالک کی زرعی مصنوعات پر پابندی کو پہلی بار یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2026 تک دو سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ فرمان پر روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دستخط کیے ہیں۔خیال رہے نیا حکم نامہ دو سال کے لیے پابندی میں توسیع کرتا ہے، جب کہ پہلے اس طرح کے اقدام کی اضافی مدت ایک سال سے زیادہ نہیں تھی۔ زرعی مصنوعات کی پابندی، مغرب کے غیر دوستانہ اقدامات کے جواب میں متعارف کرائی گئی جو روس میں 7 اگست 2014 سے نافذ ہے. یہ پابندی امریکہ، یورپی یونین، آسٹریلیا، ناروے اور کینیڈا کی مصنوعات کے حوالے سے ہے تاہم اب ان ممالک کی اس فہرست کو مزید بڑھا دیا گیا۔، جس کے بعد اب دیگر یورپی ممالک اور یوکرین کو شامل کردیا گیا ہے.