ہومپاکستانسوزوکی نے مشہور زمانہ "کیری ڈبہ" (سوزوکی بولان) کی پیداوار بند کردی

سوزوکی نے مشہور زمانہ “کیری ڈبہ” (سوزوکی بولان) کی پیداوار بند کردی

سوزوکی نے مشہور زمانہ “کیری ڈبہ” (سوزوکی بولان) کی پیداوار بند کردی

اسلام آباد (صداۓ روس)
سوزوکی نےاپنی مشہور زمانہ گاڑی “کیری ڈبہ” (سوزوکی بولان) کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق سوزوکی بولان کو جلد ہی نئی سوزوکی ایوری سے تبدیل کیا جائے گا۔ یہ تبدیلی پاکستانی صارفین کے لیے خوش آئند ہے، کیونکہ یہ گاڑی کافی پرانی ہو چکی تھی اور اس میں جدید خصوصیات اور حفاظتی اقدامات کی کمی تھی۔ صارفین طویل عرصے سے اس کی تبدیلی کا مطالبہ کر رہے تھے، خاص طور پر جب چانگان کاروان جیسی نئی متبادلات مارکیٹ میں آئیں۔سوزوکی بولان کو اس کے روایتی ڈیزائن، آرام کی کمی اور سڑکوں پر حفاظتی خدشات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

خیال رہے 2021 میں یہ توقع کی جا رہی تھی کہ کمپنی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اسے بند کر دے گی، جس میں آٹو انڈسٹری کے ریگولیٹری ادارے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو حکم دیا گیا تھا کہ تمام کار کمپنیاں ایئر بیگز کے ساتھ گاڑیاں اسمبل کریں۔ تاہم کمپنی نے اس وقت ان افواہوں کو مسترد کر دیا تھا۔ پھر 2022 میں، کار اسمبلر نے سوزوکی بولان کا ایک اے سی ویرینٹ پیش کیا جو بدقسمتی سے بہت کم عرصے تک مارکیٹ میں رہا اور اسی سال اسے بند کر دیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل