ہومانٹرنیشنلوینزویلا نے ارجنٹائن کے صدر کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

وینزویلا نے ارجنٹائن کے صدر کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

وینزویلا نے ارجنٹائن کے صدر کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
کراکس نے ارجنٹائن کے صدر جیویر میلی کے خلاف وینزویلا کا ایک کارگو طیارہ امریکہ کے حوالے کرنے پر مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے دونوں جنوبی امریکی ممالک کے درمیان تنازع ایمٹراسور کارگو بوئنگ طیارے کو غیرقانونی ضبط کرنے کے بعد ہوا، جسے ابتدائی طور پر ایران کی ماہان ایئر سے خریدا گیا تھا۔ ارجنٹائن حکام نے امریکی ہدایت پر طیارے کو قبضے میں لے لیا۔ یاد رہے واشنگٹن نے اس سے قبل ایران پر عائد برآمدی پابندیوں کے ایک حصے کے طور پر ماہان ایئر کو بلیک لسٹ کیا تھا۔

وینزویلا نے طویل عرصے سے طیارے کے غیرقانونی قبضہ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارجنٹائن نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے، اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ رواں برس مارچ میں کراکس نے ارجنٹائن جانے اور آنے والی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی۔ تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے، وینزویلا کے پراسیکیوٹر جنرل طارق ساب نے کہا کہ انہوں نے دو پراسیکیوٹرز کو ارجنٹائن کے صدر جیویر میلی، ان کی بہن کرینہ میلی، جو صدر کے دفتر کی سربراہ ہیں، اور ارجنٹائن کی سکیورٹی کی وزیر پیٹریشیا بلریچ کی گرفتاری کے وارنٹ پر کارروائی کے لیے مقرر کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل